صحیح بخاری ۔ جلد سوم ۔ نکاح کا بیان ۔ حدیث 61

کئی شادیاں کرنے کا بیان

راوی: ابراہیم بن موسیٰ , ہشام , ابن یوسف , ابن جریج , عطاء

حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُوسَی أَخْبَرَنَا هِشَامُ بْنُ يُوسُفَ أَنَّ ابْنَ جُرَيْجٍ أَخْبَرَهُمْ قَالَ أَخْبَرَنِي عَطَائٌ قَالَ حَضَرْنَا مَعَ ابْنِ عَبَّاسٍ جِنَازَةَ مَيْمُونَةَ بِسَرِفَ فَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ هَذِهِ زَوْجَةُ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَإِذَا رَفَعْتُمْ نَعْشَهَا فَلَا تُزَعْزِعُوهَا وَلَا تُزَلْزِلُوهَا وَارْفُقُوا فَإِنَّهُ کَانَ عِنْدَ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تِسْعٌ کَانَ يَقْسِمُ لِثَمَانٍ وَلَا يَقْسِمُ لِوَاحِدَةٍ

ابراہیم بن موسی، ہشام، ابن یوسف، ابن جریج، عطاء کہتے ہیں کہ میں ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما کے ہمراہ (مقام) سرف میں حضرت میمونہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کے جنازے کے ساتھ جارہا تھا تو ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما نے کہا یہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی زوجہ ہیں ان کے جنازے کو اٹھا کر زیادہ حرکت نہ دو اور آہستہ آہستہ چلو، بوقت رحلت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی نو بیویاں تھیں، آٹھ کی آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے باریاں مقرر کر رکھی تھیں (جن میں میمونہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا شامل تھیں) اور ایک بیوی کی باری نہ تھی (وہ حضرت سودہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا تھیں اور وہ بوڑھی ہوگئیں تھیں)

Narrated 'Ata:
We presented ourselves along with Ibn 'Abbas at the funeral procession of Maimuna at a place called Sarif. Ibn 'Abbas said, "This is the wife of the Prophet so when you lift her bier, do not Jerk it or shake it much, but walk smoothly because the Prophet had nine wives and he used to observe the night turns with eight of them, and for one of them there was no night turn."

یہ حدیث شیئر کریں