صحیح بخاری ۔ جلد سوم ۔ بیماریوں کا بیان ۔ حدیث 620

مرض کے کفارہ ہونے کے متعلق جواحادیث ہیں، ان کا بیان اور اللہ تعالیٰ کا قول کہ جو شخص برائی کرے گا، اس کا بدلہ دیا جائے گا

راوی: مسدد , یحیی , سفیان , سعد , عبداللہ بن کعب , کعب

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا يَحْيَی عَنْ سُفْيَانَ عَنْ سَعْدٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ کَعْبٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ مَثَلُ الْمُؤْمِنِ کَالْخَامَةِ مِنْ الزَّرْعِ تُفَيِّئُهَا الرِّيحُ مَرَّةً وَتَعْدِلُهَا مَرَّةً وَمَثَلُ الْمُنَافِقِ کَالْأَرْزَةِ لَا تَزَالُ حَتَّی يَکُونَ انْجِعَافُهَا مَرَّةً وَاحِدَةً وَقَالَ زَکَرِيَّائُ حَدَّثَنِي سَعْدٌ حَدَّثَنَا ابْنُ کَعْبٍ عَنْ أَبِيهِ کَعْبٍ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ

مسدد، یحیی ، سفیان، سعد، عبداللہ بن کعب، کعب رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ مومن کی مثال کھیتی کے پودوں کی طرح ہے کہ ہوا کبھی اس کو ادھر ادھر جھکا دیتی ہے اور کبھی اس کو سیدھا کردیتی ہے، اور منافق کی مثال صنوبر درخت کی طرح ہے کہ وہ ہمیشہ سیدھا قائم ودائم رہتا ہے یہاں تک کہ ایک ہی دفعہ اکھڑجاتا ہے اور زکریا کا بیان ہے کہ مجھ سے سعد نے بواسطہ ابن کعب، کعب، نبی صلی اللہ علیہ سے روایت کیا ہے۔

Narrated Kab:
The Prophet said, "The example of a believer is that of a fresh tender plant, which the wind bends lt sometimes and some other time it makes it straight. And the example of a hypocrite is that of a pine tree which keeps straight till once it is uprooted suddenly.

یہ حدیث شیئر کریں