صحیح بخاری ۔ جلد سوم ۔ طب کا بیان ۔ حدیث 662

شہد سے علاج کرنے کا بیان اور اللہ تعالیٰ لاکہ اس میں شفاء ہے

راوی: عیاش بن ولید , عبدالاعلی سعید , قتادہ , ابوالمتوکل , ابوسعید

حَدَّثَنَا عَيَّاشُ بْنُ الْوَلِيدِ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَی حَدَّثَنَا سَعِيدٌ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَبِي الْمُتَوَکِّلِ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ أَنَّ رَجُلًا أَتَی النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ أَخِي يَشْتَکِي بَطْنَهُ فَقَالَ اسْقِهِ عَسَلًا ثُمَّ أَتَی الثَّانِيَةَ فَقَالَ اسْقِهِ عَسَلًا ثُمَّ أَتَاهُ الثَّالِثَةَ فَقَالَ اسْقِهِ عَسَلًا ثُمَّ أَتَاهُ فَقَالَ قَدْ فَعَلْتُ فَقَالَ صَدَقَ اللَّهُ وَکَذَبَ بَطْنُ أَخِيکَ اسْقِهِ عَسَلًا فَسَقَاهُ فَبَرَأَ

عیاش بن ولید، عبدالاعلی سعید، قتادہ، ابوالمتوکل، ابوسعید رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ ایک شخص نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا کہ میرے بھائی کو پیٹ کی بیماری ہے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اس کو شہد پلا، پھر دوسری بار آیا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اس کو شہد پلا، پھر (تیسری بار) آیا اور عرض کیا کہ میں نے پلایا (لیکن فائدہ نہیں ہوا) آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اللہ سچا ہے، اور تیرے بھائی کا پیٹ جھوٹا ہے، اس کو شہد پلا، چنانچہ اس نے پھر شہد پلایا تو وہ تندرست ہوگیا۔

Narrated Abu Said Al-Khudri:
A man came to the Prophet and said, "My brother has some abdominal trouble." The Prophet said to him "Let him drink honey." The man came for the second time and the Prophet said to him, 'Let him drink honey." He came for the third time and the Prophet said, "Let him drink honey." He returned again and said, "I have done that ' The Prophet then said, "Allah has said the truth, but your brother's abdomen has told a lie. Let him drink honey." So he made him drink honey and he was cured.

یہ حدیث شیئر کریں