صحیح مسلم ۔ جلد اول ۔ مسافروں کی نماز اور قصر کے احکام کا بیان ۔ حدیث 1570

مسافروں کی نماز اور قصر کے احکام کا بیان

راوی: ابوبکر بن ابی شیبہ و عمرو ناقد , قاسم بن مالک , عمرو قاسم بن مالک مزنی , ایوب بن عائذطائی , بکیر بن اخنس , مجاہد , ابن عباس

حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَعَمْرٌو النَّاقِدُ جَمِيعًا عَنْ الْقَاسِمِ بْنِ مَالِکٍ قَالَ عَمْرٌو حَدَّثَنَا قَاسِمُ بْنُ مَالِکٍ الْمُزَنِيُّ حَدَّثَنَا أَيُّوبُ بْنُ عَائِذٍ الطَّائِيُّ عَنْ بُکَيْرِ بْنِ الْأَخْنَسِ عَنْ مُجَاهِدٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ إِنَّ اللَّهَ فَرَضَ الصَّلَاةَ عَلَی لِسَانِ نَبِيِّکُمْ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَی الْمُسَافِرِ رَکْعَتَيْنِ وَعَلَی الْمُقِيمِ أَرْبَعًا وَفِي الْخَوْفِ رَکْعَةً

ابوبکر بن ابی شیبہ و عمرو ناقد، قاسم بن مالک، عمرو قاسم بن مالک مزنی، ایوب بن عائذطائی، بکیر بن اخنس، مجاہد، ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما فرماتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے تمہارے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی زبان مبارک سے مسافر پر نماز کی دو رکعتیں اور مقیم پر چار رکعتیں اور خوف میں ایک رکعت فرض فرمائی ہے۔

00000

یہ حدیث شیئر کریں