صحیح مسلم ۔ جلد اول ۔ زکوۃ کا بیان ۔ حدیث 2261

پانچ اوسق سے کم غلہ میں زکوة نہیں

راوی: اسحاق بن منصور , عبدالرحمن بن مہدی , سفیان , اسماعیل بن امیہ , محمد بن یحیی بن حبان , یحیی بن عمارہ , ابوسعید خدری

حَدَّثَنَا إِسْحَقُ بْنُ مَنْصُورٍ أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ يَعْنِي ابْنَ مَهْدِيٍّ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ إِسْمَعِيلَ بْنِ أُمَيَّةَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ يَحْيَی بْنِ حَبَّانَ عَنْ يَحْيَی بْنِ عُمَارَةَ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَيْسَ فِي حَبٍّ وَلَا تَمْرٍ صَدَقَةٌ حَتَّی يَبْلُغَ خَمْسَةَ أَوْسُقٍ وَلَا فِيمَا دُونَ خَمْسِ ذَوْدٍ صَدَقَةٌ وَلَا فِيمَا دُونَ خَمْسِ أَوَاقٍ صَدَقَةٌ

اسحاق بن منصور، عبدالرحمن بن مہدی، سفیان، اسماعیل بن امیہ، محمد بن یحیی بن حبان، یحیی بن عمارہ، حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا غلہ میں اور کھجور میں زکوة اس وقت تک نہیں جب تک پانچ اوسق نہ ہو جائیں اور نہ پانچ اونٹوں سے کم میں زکوة ہے اور نہ پانچ اوقیہ سے کم میں زکوة ہے۔

Abu Sa'id al-Khudri reported Allah's Messenger (may peace be upon him) as saying: No Sadaqa is payable on the grains and dates till it comes to the Weight of five wasqs, or less than five heads of camels, or less than five uqiyas (of silver).

یہ حدیث شیئر کریں