صحیح مسلم ۔ جلد اول ۔ زکوۃ کا بیان ۔ حدیث 2265

کن چیزوں میں عشر اور کن میں نصف عشر ہے ؟

راوی: ابوطاہر احمد بن عمرو بن عبداللہ بن عمرو بن سرح , ہارون بن سعید ایلی , عمرو بن سواد , ولید بن شجاع , ابن وہب , عبداللہ بن وہب , عمرو بن حارث , ابوزبیر , جابر بن عبداللہ

حَدَّثَنِي أَبُو الطَّاهِرِ أَحْمَدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرِو بْنِ سَرْحٍ وَهَارُونُ بْنُ سَعِيدٍ الْأَيْلِيُّ وَعَمْرُو بْنُ سَوَّادٍ وَالْوَلِيدُ بْنُ شُجَاعٍ کُلُّهُمْ عَنْ ابْنِ وَهْبٍ قَالَ أَبُو الطَّاهِرِ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَهْبٍ عَنْ عَمْرِو بْنِ الْحَارِثِ أَنَّ أَبَا الزُّبَيْرِ حَدَّثَهُ أَنَّهُ سَمِعَ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ يَذْکُرُ أَنَّهُ سَمِعَ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ فِيمَا سَقَتْ الْأَنْهَارُ وَالْغَيْمُ الْعُشُورُ وَفِيمَا سُقِيَ بِالسَّانِيَةِ نِصْفُ الْعُشْرِ

ابوطاہر احمد بن عمرو بن عبداللہ بن عمرو بن سرح، ہارون بن سعید ایلی، عمرو بن سواد، ولید بن شجاع، ابن وہب، عبداللہ بن وہب، عمرو بن حارث، ابوزبیر، حضرت جابر بن عبداللہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جو زمین نہروں یا بارش سے سیراب ہوتی ہے اس میں دسواں حصہ زکوة ہے اور جو اونٹ لگا کر سینچی جائے اس میں بیسواں حصہ زکوة واجب ہے۔

Jabir b. Abdullah reported Allah's Messenger (may peace be upon him) as saying: A tenth is payable on what is watered by rivers, or rains, and a twentieth on what is watered by camels.

یہ حدیث شیئر کریں