صحیح مسلم ۔ جلد اول ۔ وضو کا بیان ۔ حدیث 535

نماز کے لئے طہارت کے ضروری ہونے کے بیان میں

راوی: سعید بن منصور , قتیبہ بن سعید , ابوکامل , سعید , ابوعوانہ , سماک بن حرب , مصعب بن سعید

حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ مَنْصُورٍ وَقُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ وَأَبُو کَامِلٍ الْجَحْدَرِيُّ وَاللَّفْظُ لِسَعِيدٍ قَالُوا حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ عَنْ سِمَاکِ بْنِ حَرْبٍ عَنْ مُصْعَبِ بْنِ سَعْدٍ قَالَ دَخَلَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ عَلَی ابْنِ عَامِرٍ يَعُودُهُ وَهُوَ مَرِيضٌ فَقَالَ أَلَا تَدْعُو اللَّهَ لِي يَا ابْنَ عُمَرَ قَالَ إِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ لَا تُقْبَلُ صَلَاةٌ بِغَيْرِ طُهُورٍ وَلَا صَدَقَةٌ مِنْ غُلُولٍ وَکُنْتَ عَلَی الْبَصْرَةِ

سعید بن منصور، قتیبہ بن سعید، ابوکامل، سعید، ابوعوانہ، سماک بن حرب، مصعب بن سعید سے روایت ہے کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ ابن عامر (جو کہ بیمار تھے) ان کی عیادت کے لئے آئے ابن عامر نے کہا اے ابن عمر کیا تم اللہ تعالیٰ سے میرے لئے دعا نہیں کرتے انہوں نے کہا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ نماز بغیر طہارت کے قبول نہیں ہوتی اور صدقہ نہیں قبول کیا جاتا اس مال غنیمت میں سے جو تقسیم سے پہلے اڑا لیا جائے اور تم بصرہ کے حاکم ہو چکے ہو۔

Mus'ab b. Sa'd reported: 'Abdullah son of Umar came to Ibn'Amir in order to inquire after his health as he was ailing. He said Ibn 'Umar, why don't you pray to Allah for me? He said: I heard of Allah's Messenger (may peace be upon him) say: Neither the prayer is accepted without purification nor is charity accepted out of the ill-gotten (wealth), and thou wert the (governor) of Basra.

یہ حدیث شیئر کریں