صحیح مسلم ۔ جلد اول ۔ حیض کا بیان ۔ حدیث 678

ازار کے اوپر سے حائضہ عورت کے ساتھ مباشرت کے بیان میں

راوی: ابوبکر بن ابی شیبہ , زہیر بن حرب , اسحاق بن ابراہیم , اسحق , جریر , منصور , ابراہیم , اسود , عائشہ

حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَزُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ وَإِسْحَقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ قَالَ إِسْحَقُ أَخْبَرَنَا وَقَالَ الْآخَرَانِ حَدَّثَنَا جَرِيرٌ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنْ الْأَسْوَدِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ کَانَ إِحْدَانَا إِذَا کَانَتْ حَائِضًا أَمَرَهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَتَأْتَزِرُ بِإِزَارٍ ثُمَّ يُبَاشِرُهَا

ابوبکر بن ابی شیبہ، زہیر بن حرب، اسحاق بن ابراہیم، اسحاق ، جریر، منصور، ابراہیم، اسود، حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے کہ ہم میں سے اگر کوئی حائضہ ہوتی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس کو ازار باندھنے کا حکم فرماتے پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس کے ساتھ مباشرت فرماتے۔

'A'isha reported: When anyone amongst us (amongst the wives of the Holy Prophet) menstruated, the Messenger of Allah (may peace be upon him) asked her to tie a waist-wrapper over her (body) and then embraced her.

یہ حدیث شیئر کریں