صحیح مسلم ۔ جلد دوم ۔ روزوں کا بیان ۔ حدیث 10

چاند دیکھ کر رمضان المبارک کے روزے رکھنا اور چاند دیکھ کر عید الفطر کرنا اور اگر بادل ہوں تو تیس دن کے روزے پورے کرنا ۔

راوی: حرملہ بن یحیی , ابن وہب , یونس , ابن شہاب , سالم بن عبدللہ , ابن عمر

حَدَّثَنِي حَرْمَلَةُ بْنُ يَحْيَی أَخْبَرَنَا ابْنُ وَهْبٍ أَخْبَرَنِي يُونُسُ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ قَالَ حَدَّثَنِي سَالِمُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ إِذَا رَأَيْتُمُوهُ فَصُومُوا وَإِذَا رَأَيْتُمُوهُ فَأَفْطِرُوا فَإِنْ غُمَّ عَلَيْکُمْ فَاقْدِرُوا لَهُ

حرملہ بن یحیی، ابن وہب، یونس، ابن شہاب، سالم بن عبدللہ، حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے انہوں نے فرمایا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا کہ جب تم چاند دیکھو تو روزہ رکھو اور جب تم چاند دیکھو تو افطار (عید) کرو اور اگر مطلع ابرآلود ہو تو تم پر اس کی تعداد پوری کرنا لازم ہے۔

'Abdullah b. Umar (Allah be pleased with both of them) reported Allah's Measenger (may peace be upon him) as saying: When you see the new moon, observe fast, and when you see it (again) then break it, and if the sky is cloudy for you, then calculate it.

یہ حدیث شیئر کریں