صحیح مسلم ۔ جلد دوم ۔ روزوں کا بیان ۔ حدیث 11

چاند دیکھ کر رمضان المبارک کے روزے رکھنا اور چاند دیکھ کر عید الفطر کرنا اور اگر بادل ہوں تو تیس دن کے روزے پورے کرنا ۔

راوی: یحیی بن یحیی , یحیی بن ایوب , قتیبہ , ابن حجر , یحیی , اسماعیل , ابن جعفر , عبداللہ بن دینار

و حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ يَحْيَی وَيَحْيَی بْنُ أَيُّوبَ وَقُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ وَابْنُ حُجْرٍ قَالَ يَحْيَی بْنُ يَحْيَی أَخْبَرَنَا و قَالَ الْآخَرُونَ حَدَّثَنَا إِسْمَعِيلُ وَهُوَ ابْنُ جَعْفَرٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ دِينَارٍ أَنَّهُ سَمِعَ ابْنَ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ الشَّهْرُ تِسْعٌ وَعِشْرُونَ لَيْلَةً لَا تَصُومُوا حَتَّی تَرَوْهُ وَلَا تُفْطِرُوا حَتَّی تَرَوْهُ إِلَّا أَنْ يُغَمَّ عَلَيْکُمْ فَإِنْ غُمَّ عَلَيْکُمْ فَاقْدِرُوا لَهُ

یحیی بن یحیی، یحیی بن ایوب، قتیبہ، ابن حجر، یحی، اسماعیل، ابن جعفر، حضرت عبداللہ بن دینار رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے سنا کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا مہینہ انتیس دن کا بھی ہوتا ہے تم روزہ نہ رکھو جب تک کہ چاند نہ دیکھ لو اور افطار (عید) نہ کرو جب تک کہ تم چاند نہ دیکھ لو سوائے اس کے کہ اگر آسمان ابرآلود ہو تو تم پر اتنی مقدار میں روزے لازم ہیں۔

Ibn 'Umar (Allah be pleased with both of them) reported Allah's Messenger (may peace be upon him) as saying: The month may consist of twenty-nine nights. So do not fast till you have sighted it (the new moon) and do not break it till you have sighted it, except when the sky is cloudy for you, and if it is so, then calculate it.

یہ حدیث شیئر کریں