صحیح مسلم ۔ جلد دوم ۔ روزوں کا بیان ۔ حدیث 12

چاند دیکھ کر رمضان المبارک کے روزے رکھنا اور چاند دیکھ کر عید الفطر کرنا اور اگر بادل ہوں تو تیس دن کے روزے پورے کرنا ۔

راوی: ہارون بن عبداللہ , روح بن عبادہ , زکریا , ابن اسحاق , عمرو بن دینار ابن عمر

حَدَّثَنَا هَارُونُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا رَوْحُ بْنُ عُبَادَةَ حَدَّثَنَا زَکَرِيَّائُ بْنُ إِسْحَقَ حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ دِينَارٍ أَنَّهُ سَمِعَ ابْنَ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا يَقُولُا سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ الشَّهْرُ هَکَذَا وَهَکَذَا وَهَکَذَا وَقَبَضَ إِبْهَامَهُ فِي الثَّالِثَةِ

ہارون بن عبد اللہ، روح بن عبادہ، زکریا، ابن اسحاق، عمرو بن دینار حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا کہ مہینہ اس طرح اور اس طرح اور اس طرح اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے تیسری مرتبہ میں انگوٹھے کو بند فرما لیا۔

Ibn Umar (Allah be pleased with both of them) reported Allah's Messenger (may peace be upon him) as saying: The month is thus and thus and thus (i. e. pointing with his fingers thrice), and he held back his thumb at the third time (in order to show that it can also consist of twenty-nine days).

یہ حدیث شیئر کریں