صحیح مسلم ۔ جلد دوم ۔ ہبہ کا بیان ۔ حدیث 1674

صدقہ کی ہوئی چیز کو جسے صدقہ کیا گیا ہو اس سے خر ید نے کی کر اہت کے بیان میں

راوی: یحیی بن یحیی , مالک , نافع , ابن عمر

حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ يَحْيَی قَالَ قَرَأْتُ عَلَی مَالِکٍ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ حَمَلَ عَلَی فَرَسٍ فِي سَبِيلِ اللَّهِ فَوَجَدَهُ يُبَاعُ فَأَرَادَ أَنْ يَبْتَاعَهُ فَسَأَلَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ ذَلِکَ فَقَالَ لَا تَبْتَعْهُ وَلَا تَعُدْ فِي صَدَقَتِکَ

یحیی بن یحیی، مالک، نافع، حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے اللہ کی راہ میں ایک گھوڑا دیدیا اسے فروخت ہوتے پایا تو اسے خریدنے کا ارادہ کیا پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اس بارے میں پوچھا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اسے مت خرید اور اپنے صدقہ میں نہ لوٹ ۔

Ibn 'Umar reported that 'Umar b. al-Khattib (Allah be pleased with him) donated a horse in the path of Allah and (later on) he found it being sold, and he decided to buy that. He asked the Messenger of Allah (may peace be upon him) about it, whereupon he (the Holy prophet) said: Don't buy that and do not get back what you gave in charity.

یہ حدیث شیئر کریں