صحیح مسلم ۔ جلد دوم ۔ نذر کا بیان ۔ حدیث 1749

نذر ماننے سے ممانعت کے بیان میں اور یہ کہ اس سے کوئی چیز نہیں رکتی

راوی: محمد بن مثنی , ابن بشار , محمد بن جعفر , شعبہ , العلاء , ابوہریرہ

و حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّی وَابْنُ بَشَّارٍ قَالَا حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ قَالَ سَمِعْتُ الْعَلَائَ يُحَدِّثُ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ نَهَی عَنْ النَّذْرِ وَقَالَ إِنَّهُ لَا يَرُدُّ مِنْ الْقَدَرِ وَإِنَّمَا يُسْتَخْرَجُ بِهِ مِنْ الْبَخِيلِ

محمد بن مثنی، ابن بشار، محمد بن جعفر، شعبہ، العلاء، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے نذر سے منع فرمایا اور فرمایا وہ تقدیر کو نہیں بدل سکتی۔ اس کے ذریعہ تو صرف بخیل سے مال نکلوایا جاتا ہے۔

Abu Huraira reported Allah's Messenger (may peace be upon him) forbidding taking of vows, and said: It does not avert Fate, but is the means by which something is extracted from the miser.

یہ حدیث شیئر کریں