صحیح مسلم ۔ جلد دوم ۔ قسامت کا بیان ۔ حدیث 1857

ثبوت قتل کے لئے قسمیں اٹھا نے کے بیان میں ۔

راوی: ابوطاہر , حرملہ بن یحیی , ابن وہب , یونس , ابن شہاب , ابوسلمہ بن عبدالرحمن اور زوجہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میمونہ کے آزاد کردہ غلام سلیمان بن یسار

حَدَّثَنِي أَبُو الطَّاهِرِ وَحَرْمَلَةُ بْنُ يَحْيَی قَالَ أَبُو الطَّاهِرِ حَدَّثَنَا و قَالَ حَرْمَلَةُ أَخْبَرَنَا ابْنُ وَهْبٍ أَخْبَرَنِي يُونُسُ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ أَخْبَرَنِي أَبُو سَلَمَةَ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ وَسُلَيْمَانُ بْنُ يَسَارٍ مَوْلَی مَيْمُونَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ رَجُلٍ مِنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ الْأَنْصَارِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَقَرَّ الْقَسَامَةَ عَلَی مَا کَانَتْ عَلَيْهِ فِي الْجَاهِلِيَّةِ

ابوطاہر، حرملہ بن یحیی، ابن وہب، یونس، ابن شہاب، حضرت ابوسلمہ بن عبدالرحمن اور زوجہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میمونہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کے آزاد کردہ غلام سلیمان بن یسار رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ انصار اصحاب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں سے ایک آدمی نے روایت کی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے قسامت کو اسی طرح باقی رکھا جس طرح جاہلیت میں تھی۔

Sulaiman b. Yasar, the freed slave of Maimuna, the wife of Allah's Apostle (may peace be upon him), narrated from one of the Ansari Companions of Allah's Messenger (may peace be upon him) that Allah's Messenger (may peace be upon him) retained (the practice) of Qasama as it was in the pre-Islamic days.

یہ حدیث شیئر کریں