صحیح مسلم ۔ جلد دوم ۔ حج کا بیان ۔ حدیث 305

اس بات کے بیان میں کہ حج یا عمرہ کا احرام باندھنے والے کے لئے کونسا لباس پہننا جائز ہے اور کونسا نا جائز ہے ؟

راوی: ابن ابی عمر , سفیان , عمرو , عطاء , صفوان بن یعلی

و حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عُمَرَ قَالَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ عَمْرٍو عَنْ عَطَائٍ عَنْ صَفْوَانَ بْنِ يَعْلَی عَنْ أَبِيهِ قَالَ أَتَی النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَجُلٌ وَهُوَ بِالْجِعْرَانَةِ وَأَنَا عِنْدَ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَعَلَيْهِ مُقَطَّعَاتٌ يَعْنِي جُبَّةً وَهُوَ مُتَضَمِّخٌ بِالْخَلُوقِ فَقَالَ إِنِّي أَحْرَمْتُ بِالْعُمْرَةِ وَعَلَيَّ هَذَا وَأَنَا مُتَضَمِّخٌ بِالْخَلُوقِ فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَا کُنْتَ صَانِعًا فِي حَجِّکَ قَالَ أَنْزِعُ عَنِّي هَذِهِ الثِّيَابَ وَأَغْسِلُ عَنِّي هَذَا الْخَلُوقَ فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَا کُنْتَ صَانِعًا فِي حَجِّکَ فَاصْنَعْهُ فِي عُمْرَتِکَ

ابن ابی عمر، سفیان، عمرو، عطاء، حضرت صفوان بن یعلی رضی اللہ تعالیٰ عنہ اپنے باپ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے فرمایا کہ ایک آدمی نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں آیا اور آپ جعرانہ میں تھے اور میں بھی نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس تھا اور اس آدمی کے اوپر ایک جبہ تھا اور اس کو خوشبو لگی ہوئی تھی اس آدمی نے عرض کیا کہ میں نے عمرہ کا احرام باندھا ہے اور مجھ پر جبہ ہے اور اس پر خوشبو بھی لگی ہوئی ہے تو نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس آدمی سے فرمایا کہ تو وہ کر جو تو اپنے حج میں کرتا تھا اس نے عرض کیا کہ میں کیا یہ کپڑے اتار دوں اور ان سے خوشبو دھو ڈالو! تو نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس سے فرمایا کہ جو تو اپنے حج میں کرتا تھا وہی اپنے عمر میں بھی کر۔

Safwan b. Ya'la reported on the authority of his father (who said): A person came to the Apostle of Allah (may peace be upon him) as he was staying at Ji'rana and I (the narrator's father) was at that time in the apostle's (may peace be upon him) company and (the person) was donning a cloak having the marks of perfume on it, and he said: I am in a state of Ihram for the sake of Umra, and it (this cloak) is upon me and I am perfumed. The Apostle of Allah (may peace be upon him) said to him: What would you do in your Hajj? He said: I would take off the clothes and would wash from me this perfume. Thereupon the Apostle of Allah (may peace be upon him) said: What you do in your Hajj do it in your Umra.

یہ حدیث شیئر کریں