صحیح مسلم ۔ جلد سوم ۔ خواب اور اسکی تعبیر کے بیان میں ۔ حدیث 1406

خوابوں کے اللہ کی طرف سے اور نبوت کا جزء ہونے کے بیان میں

راوی: ابوبکر بن خلاد باہلی احمد بن عبداللہ بن حکم محمد بن جعفر , شعبہ , عبدربہ ابن سعید ابوسلمہ

حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ خَلَّادٍ الْبَاهِلِيُّ وَأَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْحَکَمِ قَالَا حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ عَبْدِ رَبِّهِ بْنِ سَعِيدٍ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ قَالَ إِنْ کُنْتُ لَأَرَی الرُّؤْيَا تُمْرِضُنِي قَالَ فَلَقِيتُ أَبَا قَتَادَةَ فَقَالَ وَأَنَا کُنْتُ لَأَرَی الرُّؤْيَا فَتُمْرِضُنِي حَتَّی سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ الرُّؤْيَا الصَّالِحَةُ مِنْ اللَّهِ فَإِذَا رَأَی أَحَدُکُمْ مَا يُحِبُّ فَلَا يُحَدِّثْ بِهَا إِلَّا مَنْ يُحِبُّ وَإِنْ رَأَی مَا يَکْرَهُ فَلْيَتْفُلْ عَنْ يَسَارِهِ ثَلَاثًا وَلْيَتَعَوَّذْ بِاللَّهِ مِنْ شَرِّ الشَّيْطَانِ وَشَرِّهَا وَلَا يُحَدِّثْ بِهَا أَحَدًا فَإِنَّهَا لَنْ تَضُرَّهُ

ابوبکر بن خلاد باہلی احمد بن عبداللہ بن حکم محمد بن جعفر، شعبہ، عبدربہ ابن سعید حضرت ابوسلمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ میں ایسے خواب دیکھتا جو مجھے بیمار کر دیتے تھے میں ابوقتادہ سے ملا تو انہوں نے کہا (بھی) میں ایسے خواب دیکھتا تھا جو مجھے بیمار کر دیتے تھے یہاں تک کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا نیک خواب اللہ کی طرف سے ہوتے ہیں پس اگر تم میں سے کوئی ایسا خواب دیکھے جسے وہ پسند کرتا ہو تو سوائے اپنے دوست کے کسی کو بیان نہ کرے اور اگر ایساخواب دیکھے جسے وہ ناپسند کرتا ہو تو اپنی بائیں جانب تین بار تھوک دے اور اللہ سے شیطان کی اور خواب کے شر سے پناہ مانگے اور کسی کو بھی یہ خواب بیان نہ کرے اور اس خواب سے اس کو نقصان نہ پہنچے گا۔

Abu Salama replied: I used to see (such horrible dreams) that I fell ill. I saw Abu Qatada who also said: I used to see dreams which made me sick until I heard Allah's Messenger (may peace be upon him) as saying: Good dreams are from Allah, so if any one of you sees which he likes he should not disclose it to one but who he loves, but if he sees something which he does not like he should spit on his left side thrice and seek refuge with Allah from the mischief of the satan and its mischief (i. e. of the dream), and he should not relate it to anyone, then it would not harm him.

یہ حدیث شیئر کریں