صحیح مسلم ۔ جلد سوم ۔ جہاد کا بیان ۔ حدیث 29

آسانی والا معاملہ اختیار کرنے اور نفرت والا معاملہ ترک کرنے کے بیان میں

راوی: ابوبکر بن ابی شیبہ , وکیع , شعبة , سعید بن ابی بردہ

حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا وَکِيعٌ عَنْ شُعْبَةَ عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي بُرْدَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَدِّهِ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَعَثَهُ وَمُعَاذًا إِلَی الْيَمَنِ فَقَالَ يَسِّرَا وَلَا تُعَسِّرَا وَبَشِّرَا وَلَا تُنَفِّرَا وَتَطَاوَعَا وَلَا تَخْتَلِفَا

ابوبکر بن ابی شیبہ، وکیع، شعبہ، حضرت سعید بن ابی بردہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ اپنے باپ سے اور وہ اپنے دادا سے روایت کرتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو اور حضرت معاذ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو یمن کی طرف بھیجا تو ان سے فرمایا کہ آسانی والا معاملہ کرنا اور تنگی والا معاملہ نہ کرنا اور ان کو بشارت سنانا اور متنفر نہ کرنا اور آپس میں ایک دوسرے کی اطاعت کرنا اور اختلاف نہ کرنا۔

It has also been narrated by Sa'd b. Abu Burda through his father through his grandfather that the Prophet of Allah (may peace be upon him) sent him and Mu'adh (on a mission) to the Yemen, and said (by way of advising them): Show leniency (to the people); don't be hard upon them; give them glad tidings (of Divine favours in this world and the Hereafter); and do not create aversion. Work in collaboration and don't be divided.

یہ حدیث شیئر کریں