سنن ابوداؤد ۔ جلد اول ۔ استغفار کا بیان ۔ حدیث 1511

استغفار کا بیان

راوی: سلیمان بن حرب مسدد , حماد بن ثابت اغر مزنی

حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ وَمُسَدَّدٌ قَالَا حَدَّثَنَا حَمَّادٌ عَنْ ثَابِتٍ عَنْ أَبِي بُرْدَةَ عَنْ الْأَغَرِّ الْمُزَنِيِّ قَالَ مُسَدَّدٌ فِي حَدِيثِهِ وَکَانَتْ لَهُ صُحْبَةٌ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّهُ لَيُغَانُ عَلَی قَلْبِي وَإِنِّي لَأَسْتَغْفِرُ اللَّهَ فِي کُلِّ يَوْمٍ مِائَةَ مَرَّةٍ

سلیمان بن حرب مسدد، حماد بن ثابت حضرت اغر مزنی رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا (امور حیات میں مشغولیت کی بنا پر) میرے دل پر ایک پردہ سا آجاتا ہے اس لئے میں دل میں سو مرتبہ اللہ سے مغفرت طلب کرتا ہوں۔

یہ حدیث شیئر کریں