سنن ابوداؤد ۔ جلد اول ۔ استغفار کا بیان ۔ حدیث 1518

استغفار کا بیان

راوی: عبیداللہ بن عمرو بن میسرہ , عبداللہ بن یزید , حیوہ بن شریح , عقبہ بن مسلم , ابوعبدالرحمن معاذ بن جبل

حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ بْنِ مَيْسَرَةَ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يَزِيدَ الْمُقْرِئُ حَدَّثَنَا حَيْوَةُ بْنُ شُرَيْحٍ قَالَ سَمِعْتُ عُقْبَةَ بْنَ مُسْلِمٍ يَقُولُ حَدَّثَنِي أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْحُبُلِيُّ عَنْ الصُّنَابِحِيِّ عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَخَذَ بِيَدِهِ وَقَالَ يَا مُعَاذُ وَاللَّهِ إِنِّي لَأُحِبُّکَ وَاللَّهِ إِنِّي لَأُحِبُّکَ فَقَالَ أُوصِيکَ يَا مُعَاذُ لَا تَدَعَنَّ فِي دُبُرِ کُلِّ صَلَاةٍ تَقُولُ اللَّهُمَّ أَعِنِّي عَلَی ذِکْرِکَ وَشُکْرِکَ وَحُسْنِ عِبَادَتِکَ وَأَوْصَی بِذَلِکَ مُعَاذٌ الصُّنَابِحِيَّ وَأَوْصَی بِهِ الصُّنَابِحِيُّ أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ

عبیداللہ بن عمرو بن میسرہ، عبداللہ بن یزید، حیوہ بن شریح، عقبہ بن مسلم، ابوعبدالرحمن حضرت معاذ بن جبل رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے انکا ہاتھ پکڑا اور فرمایا اے معاذ میں تم کو وصیت کرتا ہوں کہ ہر نماز کے بعد اس دعا کو پڑھنا نہ چھوڑنا یعنی اللَّهُمَّ أَعِنِّي عَلَی ذِکْرِکَ وَشُکْرِکَ وَحُسْنِ عِبَادَتِکَ۔ (اے اللہ میری مدد کر اپنے ذکر و شکر کرنے پر اور اچھی طرح عبادت کرنے پر) حضرت معاذ نے یہی حدیث صنابجی کو کی اور یہی نصیحت صنابجی نے عبدالرحمن کو کی۔

یہ حدیث شیئر کریں