سنن ابوداؤد ۔ جلد اول ۔ کتاب الزکوٰة ۔ حدیث 1555

زکوة کا نصاب

راوی: ایوب بن محمد , محمد بن عبید ادریس بن یزید , عمرو بن مرہ , ابوسعید ابوسعید خدری

حَدَّثَنَا أَيُّوبُ بْنُ مُحَمَّدٍ الرَّقِّيُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدٍ حَدَّثَنَا إِدْرِيسُ بْنُ يَزِيدَ الْأَوْدِيُّ عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ الْجَمَلِيِّ عَنْ أَبِي الْبَخْتَرِيِّ الطَّائِيِّ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ يَرْفَعُهُ إِلَی النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَيْسَ فِيمَا دُونَ خَمْسَةِ أَوْسُقٍ زَکَاةٌ وَالْوَسْقُ سِتُّونَ مَخْتُومًا قَالَ أَبُو دَاوُد أَبُو الْبَخْتَرِيُّ لَمْ يَسْمَعْ مِنْ أَبِي سَعِيدٍ

ایوب بن محمد، محمد بن عبید ادریس بن یزید، عمرو بن مرہ، ابوسعید حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا پانچ وسق سے کم میں زکوة نہیں ہے اور وسق ساٹھ صاع کا ہوتا ہے ابوداؤد رحمہ اللہ تعالی علیہ کہ ابوالبختری نے حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے نہیں سنا۔

یہ حدیث شیئر کریں