سنن ابوداؤد ۔ جلد اول ۔ پاکی کا بیان ۔ حدیث 4

بیت الخلاء میں جانے سے پہلے کی دعا

راوی: مسدد بن مسرہد , حماد بن زید , عبدالورث , عبدالعزیز , انس بن مالک

حَدَّثَنَا مُسَدَّدُ بْنُ مُسَرْهَدٍ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ وَعَبْدُ الْوَارِثِ عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ صُهَيْبٍ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ قَالَ کَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا دَخَلَ الْخَلَائَ قَالَ عَنْ حَمَّادٍ قَالَ اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِکَ وَقَالَ عَنْ عَبْدِ الْوَارِثِ قَالَ أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنْ الْخُبُثِ وَالْخَبَائِثِ

مسدد بن مسرہد، حماد بن زید، عبدالورث، عبدالعزیز، حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب بیت الخلاء میں جانے کا ارادہ فرماتے تو حماد کی روایت میں ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرماتے اَللّٰھُمَّ اِنِّی اَعُوذُبِکَ مِنَ الخُبُثِ وَالخُبَائِث۔

یہ حدیث شیئر کریں