سنن ابوداؤد ۔ جلد اول ۔ پاکی کا بیان ۔ حدیث 5

بیت الخلاء میں جانے سے پہلے کی دعا

راوی: حسن بن عمر , سدیس , وکیع , شعبہ , عبدالعزیز , انس بن مالک

حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَمْرٍو يَعْنِي السَّدُوسِيَّ حَدَّثَنَا وَکِيعٌ عَنْ شُعْبَةَ عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ هُوَ ابْنُ صُهَيْبٍ عَنْ أَنَسٍ بِهَذَا الْحَدِيثِ قَالَ اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِکَ وَقَالَ شُعْبَةُ وَقَالَ مَرَّةً أَعُوذُ بِاللَّهِ

حسن بن عمر، سدیس، وکیع، شعبہ، عبدالعزیز، حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے یہی مذکورہ بالا حدیث بسند شعبہ بواسطہ عبدالعزیز بھی مروی ہے جس میں اَللّٰھُمَّ اِنِّی اَعُوذُبِکَ ہے اور شعبہ نے کہا کہ کبھی عبدالعزیز نے اَعُوذُ بِاللہِ بھی روایت کیا ہے اور زوہیب نے عبدالعزیز کے حوالہ سے جو روایت بیان کی ہے اس میں فَلیَتَعَوَّذ بِاللہِ کے الفاظ ہیں۔

یہ حدیث شیئر کریں