سنن ابوداؤد ۔ جلد دوم ۔ قربانی کا بیان ۔ حدیث 1025

جو شخص قربانی کا ارادہ رکھتا ہو وہ ذی الحجہ کی پہلی تاریخ سے دس تاریخ تک نہ بال کتروائے اور نہ منڈوائے

راوی: عبیداللہ بن معاذ , محمد بن عمرو , عمر و بن مسلم , لیثی , سعد بن مسیب , ام سلمہ

حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُعَاذٍ حَدَّثَنَا أَبِي حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ مُسْلِمٍ اللَّيْثِيُّ قَالَ سَمِعْتُ سَعِيدَ بْنَ الْمُسَيِّبِ يَقُولُ سَمِعْتُ أُمَّ سَلَمَةَ تَقُولُ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ کَانَ لَهُ ذِبْحٌ يَذْبَحُهُ فَإِذَا أَهَلَّ هِلَالُ ذِي الْحِجَّةِ فَلَا يَأْخُذَنَّ مِنْ شَعْرِهِ وَلَا مِنْ أَظْفَارِهِ شَيْئًا حَتَّی يُضَحِّيَ

عبیداللہ بن معاذ، محمد بن عمرو، عمرو بن مسلم، لیثی، سعد بن مسیب، حضرت ام سلمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جس کے پاس قربانی کا جانور ہو جس کو وہ عید کے دن ذبح کرنا چاہتا ہو تو جب سے ذی الحجہ کا چاند ہو تب سے قربانی تک بال نہ کتروائے

یہ حدیث شیئر کریں