سنن ابوداؤد ۔ جلد دوم ۔ قربانی کا بیان ۔ حدیث 1031

قربانی کے لئے کس عمر کا جانور ہونا چاہئے

راوی: احمد بن ابی شعیب , زہیر بن معاویہ , ابوزبیر , جابر

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ أَبِي شُعَيْبٍ الْحَرَّانِيُّ حَدَّثَنَا زُهَيْرُ بْنُ مُعَاوِيَةَ حَدَّثَنَا أَبُو الزُّبَيْرِ عَنْ جَابِرٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا تَذْبَحُوا إِلَّا مُسِنَّةً إِلَّا أَنْ يَعْسُرَ عَلَيْکُمْ فَتَذْبَحُوا جَذَعَةً مِنْ الضَّأْنِ

احمد بن ابی شعیب، زہیر بن معاویہ، ابوزبیر، حضرت جابر سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا صرف مسنّہ کو ذبح کرو لیکن اگر مسنّہ نہ ملے تو پھر جذعہ دنبہ یا بھیڑ ذبح کرو۔

یہ حدیث شیئر کریں