سنن ابوداؤد ۔ جلد دوم ۔ عقیقہ کا بیان ۔ حدیث 1070

عقیقہ کا بیان

راوی: مسدد , حماد بن زید , عبیداللہ بن ابی یزید , سباع بن ثابت , ام کرز

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي يَزِيدَ عَنْ سِبَاعِ بْنِ ثَابِتٍ عَنْ أُمِّ کُرْزٍ قَالَتْ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ الْغُلَامِ شَاتَانِ مِثْلَانِ وَعَنْ الْجَارِيَةِ شَاةٌ قَالَ أَبُو دَاوُد هَذَا هُوَ الْحَدِيثُ وَحَدِيثُ سُفْيَانَ وَهْمٌ

مسدد، حماد بن زید، عبیداللہ بن ابی یزید، سباع بن ثابت، حضرت ام کرز سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا لڑکے کی طرف سے دوبکریاں ہیں برابر کی اور لڑکی کی طرف سے ایک بکری ہے۔ ابوداؤد رحمہ اللہ تعالی علیہ یہی حدیث صحیح ہے اور سفیان کی حدیث وہم ہے

Narrated Umm Kurz:
The Apostle of Allah (peace_be_upon_him) said: Two sheep which resemble each other are to be sacrificed for a boy and one for a girl.

یہ حدیث شیئر کریں