سنن ابوداؤد ۔ جلد دوم ۔ عقیقہ کا بیان ۔ حدیث 1071

عقیقہ کا بیان

راوی: حفص بن عمر , ہمام , قتادہ , حسن , سمرہ

حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ النَّمَرِيُّ حَدَّثَنَا هَمَّامٌ حَدَّثَنَا قَتَادَةُ عَنْ الْحَسَنِ عَنْ سَمُرَةَ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ کُلُّ غُلَامٍ رَهِينَةٌ بِعَقِيقَتِهِ تُذْبَحُ عَنْهُ يَوْمَ السَّابِعِ وَيُحْلَقُ رَأْسُهُ وَيُدَمَّی فَکَانَ قَتَادَةُ إِذَا سُئِلَ عَنْ الدَّمِ کَيْفَ يُصْنَعُ بِهِ قَالَ إِذَا ذَبَحْتَ الْعَقِيقَةَ أَخَذْتَ مِنْهَا صُوفَةً وَاسْتَقْبَلْتَ بِهِ أَوْدَاجَهَا ثُمَّ تُوضَعُ عَلَی يَافُوخِ الصَّبِيِّ حَتَّی يَسِيلَ عَلَی رَأْسِهِ مِثْلَ الْخَيْطِ ثُمَّ يُغْسَلُ رَأْسُهُ بَعْدُ وَيُحْلَقُ قَالَ أَبُو دَاوُد وَهَذَا وَهْمٌ مِنْ هَمَّامٍ وَيُدَمَّی قَالَ أَبُو دَاوُد خُولِفَ هَمَّامٌ فِي هَذَا الْکَلَامِ وَهُوَ وَهْمٌ مِنْ هَمَّامٍ وَإِنَّمَا قَالُوا يُسَمَّی فَقَالَ هَمَّامٌ يُدَمَّی قَالَ أَبُو دَاوُد وَلَيْسَ يُؤْخَذُ بِهَذَا

حفص بن عمر، ہمام، قتادہ، حسن، حضرت سمرہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ہر ایک لڑکا اپنے عقیقہ کے بدلہ میں گروی رکھا ہوا ہے ساتویں دن اس کی طرف سے قربانی کی جائے۔ اس کا سر مونڈا جائے اور اس کے سر پر قربانی کا خون لگایا جائے۔ حضرت قتادہ سے جب کوئی پوچھتا کہ سر پر خون کیسے لگایا جائے تو وہ کہتے کہ جب عقیقہ کا جانور ذبح ہو تو اس کے بالوں کا ایک گچھا لے کر رگوں پر رکھ دیا جائے پھر وہ گچھا بچہ کی چند یا پر رکھا جائے یہاں تک کہ دھاگہ کی مانند اس کے سر سے خون بہنے لگے۔ اس کے بعد اس کا سر دھو کر اس کے بال مونڈ دئیے جائیں ابوداؤد رحمہ اللہ تعالی علیہ کہ سر پر خون لگانا ہمام کا وہم ہے روایت کرنے والوں نے یسمّی کہا تھا اور ہمام نے یدمی کردیا۔ ابوداؤد رحمہ اللہ تعالی علیہ کہ اس پر کسی کا عمل نہیں ہے۔

Narrated Samurah ibn Jundub:
The Prophet (peace_be_upon_him) said: A boy is in pledge for his Aqiqah. Sacrifice is made for him on the seventh day, his head is shaved and is smeared with blood.
When Qatadah was asked about smearing with blood, how that should be done, he said: When you cut the head (i.e. throat) of the animal (meant for Aqiqah), you may take a few hair of it, place them on its veins, and then place them in the middle of the head of the infant, so that the blood flows on the hair (of the infant) like a threat. Then its head may be washed and shaved off.

یہ حدیث شیئر کریں