سنن ابوداؤد ۔ جلد دوم ۔ شکار کا بیان ۔ حدیث 1078

شکار وغیرہ کے لئے کُتّا پالنا

راوی: حسن بن علی , عبدالرزاق , معمر , زہری , ابوسلمہ , ابوہریرہ

حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ مَنْ اتَّخَذَ کَلْبًا إِلَّا کَلْبَ مَاشِيَةٍ أَوْ صَيْدٍ أَوْ زَرْعٍ انْتَقَصَ مِنْ أَجْرِهِ کُلَّ يَوْمٍ قِيرَاطٌ

حسن بن علی، عبدالرزاق، معمر، زہری، ابوسلمہ، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جو شخص کتا پالے گا تو ہر روز اس کے اجر میں سے ایک قیراط کے برابر کم ہوتا رہے گا سوائے اس شخص کے جو کتا پالے چوپایوں کی حفاظت کی خاطر یا شکار کی غرض سے یا کھیت وباغ کی حفاظت کے لیے۔

یہ حدیث شیئر کریں