سنن ابوداؤد ۔ جلد دوم ۔ شکار کا بیان ۔ حدیث 1084

سدھائے ہوئے کتے اور تیر سے شکار کرنے کا بیان

راوی: محمد بن یحیی بن فارس , احمد بن حنبل , یحیی بن زکریا , ابن ابی زائدہ , عدی بن حاتم

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَی بْنِ فَارِسٍ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ زَکَرِيَّا بْنِ أَبِي زَائِدَةَ أَخْبَرَنِي عَاصِمٌ الْأَحْوَلُ عَنْ الشَّعْبِيِّ عَنْ عَدِيِّ بْنِ حَاتِمٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِذَا وَقَعَتْ رَمِيَّتُکَ فِي مَائٍ فَغَرِقَ فَمَاتَ فَلَا تَأْکُلْ

محمد بن یحیی بن فارس، احمد بن حنبل، یحیی بن زکریا، ابن ابی زائدہ، حضرت عدی بن حاتم سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اگر تیرا تیر کھایا ہوا شکار پانی میں گر کر ڈوب جائے اور مرجائے تو پھر اس کو مت کھا۔

یہ حدیث شیئر کریں