سنن ابوداؤد ۔ جلد دوم ۔ شکار کا بیان ۔ حدیث 1085

سدھائے ہوئے کتے اور تیر سے شکار کرنے کا بیان

راوی: عثمان بن ابی شیبہ , عبداللہ بن نمیر , مجاہد , شعبی , عدی بن حاتم

حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ نُمَيْرٍ حَدَّثَنَا مُجَالِدٌ عَنْ الشَّعْبِيِّ عَنْ عَدِيِّ بْنِ حَاتِمٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ مَا عَلَّمْتَ مِنْ کَلْبٍ أَوْ بَازٍ ثُمَّ أَرْسَلْتَهُ وَذَکَرْتَ اسْمَ اللَّهِ فَکُلْ مِمَّا أَمْسَکَ عَلَيْکَ قُلْتُ وَإِنْ قَتَلَ قَالَ إِذَا قَتَلَهُ وَلَمْ يَأْکُلْ مِنْهُ شَيْئًا فَإِنَّمَا أَمْسَکَهُ عَلَيْکَ قَالَ أَبُو دَاوُد الْبَازُ إِذَا أَکَلَ فَلَا بَأْسَ بِهِ وَالْکَلْبُ إِذَا أَکَلَ کُرِهَ وَإِنْ شَرِبَ الدَّمَ فَلَا بَأْسَ بِهِ

عثمان بن ابی شیبہ، عبداللہ بن نمیر، مجاہد، شعبی، حضرت عدی بن حاتم سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جس کتے یا باز کو تو نے شکار کی تعلیم دی اور پھر اس کو اللہ کا نام لے کر شکار پر چھوڑا تو تو اس شکار کو کھا جس کو اس نے تیرے لئے پکڑ رکھا ہو۔ عدی کہتے ہیں میں نے عرض کیا یا رسول اللہ! خواہ اس (کتے یا باز) نے اس کو جان سے ہی مار ڈالا ہو؟ آپ نے فرمایا اگر اس (کتے یا باز) نے اس کو جان سے مار ڈالا مگر خود اس میں سے کچھ کھایا نہیں تو گو یا اس نے اس کو تیرے ہی لئے پکڑا تھا۔ (لہذاوہ حلال ہے)

Narrated AbuTha'labah al-Khushani:
The Apostle of Allah (peace_be_upon_him) said about the game hunted by a dog: If you set off your dog and have mentioned Allah's name, eat (it), even if it eats any of it; and eat what your hands return you.

یہ حدیث شیئر کریں