سنن ابوداؤد ۔ جلد دوم ۔ شکار کا بیان ۔ حدیث 1087

سدھائے ہوئے کتے اور تیر سے شکار کرنے کا بیان

راوی: حسین بن معاذ بن خلیف , عبدالاعلی , داؤد , عامر , عدی بن حاتم

حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ مُعَاذِ بْنِ خُلَيْفٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَی حَدَّثَنَا دَاوُدُ عَنْ عَامِرٍ عَنْ عَدِيِّ بْنِ حَاتِمٍ أَنَّهُ قَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَحَدُنَا يَرْمِي الصَّيْدَ فَيَقْتَفِي أَثَرَهُ الْيَوْمَيْنِ وَالثَّلَاثَةَ ثُمَّ يَجِدُهُ مَيِّتًا وَفِيهِ سَهْمُهُ أَيَأْکُلُ قَالَ نَعَمْ إِنْ شَائَ أَوْ قَالَ يَأْکُلُ إِنْ شَائَ

حسین بن معاذ بن خلیف، عبدالاعلی، داؤد، عامر، حضرت عدی بن حاتم سے روایت ہے کہ میں نے عرض کیا یا رسول اللہ! ہم میں سے ایک شخص شکار کو تیر کا نشانہ بناتا ہے اور دو یا تین دن تک اس کو ڈھونڈتا رہتا ہے اور پھر اس کو مردہ حالت میں پاتا ہے مگر اس کے جسم میں اس کا تیر گڑا ملتا ہے تو کیا وہ اس کو کھائے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہاں اگر وہ چاہے۔ یا یہ فرمایا اگر چاہے تو کھا سکتا ہے۔

یہ حدیث شیئر کریں