سنن ابوداؤد ۔ جلد دوم ۔ شکار کا بیان ۔ حدیث 1089

سدھائے ہوئے کتے اور تیر سے شکار کرنے کا بیان

راوی: ہناد بن سری , ابن مبارک , حیوۃ بن شریح , ربیعہ بن یزید , ابوادریس , ابوثعلبہ خشنی

حَدَّثَنَا هَنَّادُ بْنُ السَّرِيِّ عَنْ ابْنِ الْمُبَارَکِ عَنْ حَيْوَةَ بْنِ شُرَيْحٍ قَالَ سَمِعْتُ رَبِيعَةَ بْنَ يَزِيدَ الدِّمَشْقِيَّ يَقُولُ أَخْبَرَنِي أَبُو إِدْرِيسَ الْخَوْلَانِيُّ عَائِذُ اللَّهِ قَالَ سَمِعْتُ أَبَا ثَعْلَبَةَ الْخُشَنِيَّ يَقُولُ قُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنِّي أَصِيدُ بِکَلْبِي الْمُعَلَّمِ وَبِکَلْبِي الَّذِي لَيْسَ بِمُعَلَّمٍ قَالَ مَا صِدْتَ بِکَلْبِکَ الْمُعَلَّمِ فَاذْکُرْ اسْمَ اللَّهِ وَکُلْ وَمَا أَصَّدْتَ بِکَلْبِکَ الَّذِي لَيْسَ بِمُعَلَّمٍ فَأَدْرَکْتَ ذَکَاتَهُ فَکُلْ

ہناد بن سری، ابن مبارک، حیوۃ بن شریح، ربیعہ بن یزید، ابوادریس، حضرت ابوثعلبہ خشنی سے روایت ہے کہ میں نے عرض کیا یا رسول اللہ! میں سدھائے ہوئے کتے کے ذریعہ شکار کرتا ہوں اور ایسے کتے سے بھی جو سدھایا ہوا نہیں ہوتا۔ آپ نے فرمایا جو تو اپنے سدھائے ہوئے کتے کے ذریعہ شکار کرے تو اس پر بسم اللہ پڑھ اور کھا اور اگر تو غیر سدھائے ہوئے کتے کے ذریعہ شکار کرے اور اس کے ذبح کو پائے (یعنی شکار کو زندہ پائے اور پھر ذبح کرے) تو کھا۔ (ور نہ نہیں)

یہ حدیث شیئر کریں