سنن ابوداؤد ۔ جلد دوم ۔ شکار کا بیان ۔ حدیث 1093

شکار کو مشغلہ بنالینا کیسا ہے؟

راوی: مسدد , یحیی , سفیان , ابوموسی , وہب بن منبہ , ابن عباس

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا يَحْيَی عَنْ سُفْيَانَ حَدَّثَنِي أَبُو مُوسَی عَنْ وَهْبِ بْنِ مُنَبِّهٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَقَالَ مَرَّةً سُفْيَانُ وَلَا أَعْلَمُهُ إِلَّا عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ مَنْ سَکَنَ الْبَادِيَةَ جَفَا وَمَنْ اتَّبَعَ الصَّيْدَ غَفَلَ وَمَنْ أَتَی السُّلْطَانَ افْتُتِنَ

مسدد، یحیی، سفیان، ابوموسی، وہب بن منبہ، حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جو شخص جنگل میں رہے گا اس کا دل سخت ہو جائے گا۔ اور جو شکار ہی کے پیچھے رہے گا وہ (دین کے کاموں سے) غافل ہو جائے گا اور جو شخص بادشاہ کے پاس آمدورفت رکھے گا وہ فتنہ میں مبتلا ہو جائے گا۔

Narrated Abdullah ibn Abbas:
The Prophet (peace_be_upon_him) said: (the narrator Sufyan said: I do not know but that it [the tradition] has been transmitted from the Prophet (peace_be_upon_him): He who lives in the desert will become rude; he who pursues the game will be negligent, and he who visits a king will be perverted.

یہ حدیث شیئر کریں