سنن ابوداؤد ۔ جلد دوم ۔ وصیتوں کا بیان ۔ حدیث 1103

وار ثت کیلئے وصیّت کرنا درست نہیں

راوی: عبدالوہاب , ابن عیاش , شرحبیل بن مسلم , ابوامامہ

حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ بْنُ نَجْدَةَ حَدَّثَنَا ابْنُ عَيَّاشٍ عَنْ شُرَحْبِيلَ بْنِ مُسْلِمٍ سَمِعْتُ أَبَا أُمَامَةَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ إِنَّ اللَّهَ قَدْ أَعْطَی کُلَّ ذِي حَقٍّ حَقَّهُ فَلَا وَصِيَّةَ لِوَارِثٍ

عبدالوہاب، ابن عیاش، شرحبیل بن مسلم، حضرت ابوامامہ سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سنا۔ آپ فرماتے تھے کہ اللہ تعالیٰ نے ہر حق والے کو اس کا حق دے دیا ہے (یعنی آیت میراث میں ہر ایک کا حصہ مقرر کر دیا) لہذا اب وارث کے حق میں وصیت جائز نہیں ہے۔

یہ حدیث شیئر کریں