سنن ابوداؤد ۔ جلد دوم ۔ فرائض کا بیان ۔ حدیث 1118

علم الفرائض سیکھنے کی فضیلت کا بیان

راوی: احمد بن عمرو بن سرح ابن وہب , عبدالرحمن بن زیاد , عبدالرحمن بن رافع , عبداللہ بن عمرو بن العاص

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَمْروِ بْنِ السَّرْحِ أَخْبَرَنَا ابْنُ وَهْبٍ حَدَّثَنِي عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ زِيَادٍ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ رَافِعٍ التَّنُوخِيِّ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ الْعِلْمُ ثَلَاثَةٌ وَمَا سِوَی ذَلِکَ فَهُوَ فَضْلٌ آيَةٌ مُحْکَمَةٌ أَوْ سُنَّةٌ قَائِمَةٌ أَوْ فَرِيضَةٌ عَادِلَةٌ

احمد بن عمرو بن سرح ابن وہب، عبدالرحمن بن زیاد، عبدالرحمن بن رافع، حضرت عبداللہ بن عمرو بن العاص سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا درحقیقت علم دین تین چیزیں ہیں ایک آیات محکمات (یعنی کتاب اللہ کے وہ احکام جو غیر منسوخ ہیں) دوسرے سنت قائمہ (احادیث صحیحہ) تیسرے فریضة عادلہ (ترکہ کی منصفانہ تقسیم کا علم)

Narrated Abdullah ibn Amr ibn al-'As:
The Prophet (peace_be_upon_him) said: Knowledge has three categories; anything else is extra; a precise verse, or an established sunnah (practice), or a firm obligatory duty.

یہ حدیث شیئر کریں