سنن ابوداؤد ۔ جلد دوم ۔ محصول غنیمت اور امارت وخلافت سے متعلق ابتداء ۔ حدیث 1162

حکومت طلب کرنے کی ممانعت

راوی: محمد بن صباح , ہشیم , یونس , منصور , حسن , عبدالرحمن بن سمرہ

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الصَّبَّاحِ الْبَزَّازُ حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ أَخْبَرَنَا يُونُسُ وَمَنْصُورٌ عَنْ الْحَسَنِ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ سَمُرَةَ قَالَ قَالَ لِي النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَا عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ سَمُرَةَ لَا تَسْأَلْ الْإِمَارَةَ فَإِنَّکَ إِذَا أُعْطِيتَهَا عَنْ مَسْأَلَةٍ وُکِلْتَ فِيهَا إِلَی نَفْسِکَ وَإِنْ أُعْطِيتَهَا عَنْ غَيْرِ مَسْأَلَةٍ أُعِنْتَ عَلَيْهَا

محمد بن صباح، ہشیم، یونس اور منصور، حسن، حضرت عبدالرحمن بن سمرہ سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھ سے فرمایا اے عبدالرحمن بن سمرہ! حکومت خود مت طلب کرنا کیونکہ اگر وہ تمہیں تمہاری طلب پر اور تمہاری کوششوں سے ملے گی تو اس کے بارے میں تمہیں تمہارے نفس کے حوالہ کر دیا جائے گا اور اگر طلب کئے بغیر ملے گی تو اس کے بارے میں تمہاری مدد کی جائے گی۔

یہ حدیث شیئر کریں