سنن ابوداؤد ۔ جلد دوم ۔ جنازوں کا بیان ۔ حدیث 1327

بیمار کی مزاج پرسی (عیادت) کا بیان

راوی: عبدالعزیز بن یحیی , محمد بن سلمہ , محمد بن اسحق , زہری , عروہ , اسامہ بن زید

حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ يَحْيَی حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَقَ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ عُرْوَةَ عَنْ أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ قَالَ خَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَعُودُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ أُبَيٍّ فِي مَرَضِهِ الَّذِي مَاتَ فِيهِ فَلَمَّا دَخَلَ عَلَيْهِ عَرَفَ فِيهِ الْمَوْتَ قَالَ قَدْ کُنْتُ أَنْهَاکَ عَنْ حُبِّ يَهُودَ قَالَ فَقَدْ أَبْغَضَهُمْ سَعْدُ بْنُ زُرَارَةَ فَمَهْ فَلَمَّا مَاتَ أَتَاهُ ابْنُهُ فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ أُبَيٍّ قَدْ مَاتَ فَأَعْطِنِي قَمِيصَکَ أُکَفِّنْهُ فِيهِ فَنَزَعَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَمِيصَهُ فَأَعْطَاهُ إِيَّاهُ

عبدالعزیز بن یحیی، محمد بن سلمہ، محمد بن اسحاق ، زہری، عروہ، حضرت اسامہ بن زید سے روایت ہے کہ جب عبداللہ بن ابی (منافق) بیمار ہوا اور جس بیماری میں اس کی موت واقع ہوئی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس کی عیادت کے لئے تشریف لے گئے۔ جب آپ نے اسے دیکھا تو علامات سے پہچان لیا کہ اس مرض میں اس کی موت واقع ہو جائے گی آپ نے اس سے فرمایا کیا میں تجھ کو یہودیوں کی محبت سے منع نہ کرتا تھا؟ وہ بولا اسعد بن زراہ نے تو ان سے بغض رکھا مگر کیا فائدہ ہو ا؟ جب عبداللہ مر گیا تو اس کا بیٹا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آیا اور بولا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم! عبداللہ بن ابی کا انتقال ہو گیا ہے آپ مجھے اپنا کرتہ مرحمت فرما دیجئے تاکہ میں اس کو اس میں کفنا دوں تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنا کرتہ اتار کر اس کو دے دیا۔

یہ حدیث شیئر کریں