سنن ابوداؤد ۔ جلد دوم ۔ جنازوں کا بیان ۔ حدیث 1328

ذمی کافر کی عیادت کا بیان

راوی: سلیمان بن حرب , حماد , ابن زید , ثابت , انس

حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ يَعْنِي ابْنَ زَيْدٍ عَنْ ثَابِتٍ عَنْ أَنَسٍ أَنَّ غُلَامًا مِنْ الْيَهُودِ کَانَ مَرِضَ فَأَتَاهُ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَعُودُهُ فَقَعَدَ عِنْدَ رَأْسِهِ فَقَالَ لَهُ أَسْلِمْ فَنَظَرَ إِلَی أَبِيهِ وَهُوَ عِنْدَ رَأْسِهِ فَقَالَ لَهُ أَبُوهُ أَطِعْ أَبَا الْقَاسِمِ فَأَسْلَمَ فَقَامَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ يَقُولُ الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي أَنْقَذَهُ بِي مِنْ النَّارِ

سلیمان بن حرب، حماد، ابن زید، ثابت، حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ ایک مرتبہ ایک یہودی لڑکا بیمار ہوا۔ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس کی عیادت کے لئے تشریف لے گئے آپ اس کے سر ہانے بیٹھ گئے اور اس سے فرمایا تو مسلمان ہو جا! یہ سن کر اس نے اپنے باپ کی طرف دیکھا جو اس کے سرہانے ہی کھڑا تھا پس اس کے باپ نے اس سے کہا ابوالقاسم (حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی اطاعت قبول کر پس وہ مسلمان ہو گیا۔ اور آپ یہ کہتے ہوئے کھڑے ہو گئے کہ تعریف اس اللہ کی جس نے اس لڑکے کو میری وجہ سے دوزخ کی آگ سے بچا لیا۔

یہ حدیث شیئر کریں