سنن ابوداؤد ۔ جلد دوم ۔ قسم کھانے اور نذر (منت) ماننے کا بیان ۔ حدیث 1481

باپ داداکی قسم کھانے کی ممانعت

راوی: احمد بن یونس , زہیر , عبیداللہ بن عمر , نافع , ابن عمر , عمربن خطاب

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ عَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَدْرَکَهُ وَهُوَ فِي رَکْبٍ وَهُوَ يَحْلِفُ بِأَبِيهِ فَقَالَ إِنَّ اللَّهَ يَنْهَاکُمْ أَنْ تَحْلِفُوا بِآبَائِکُمْ فَمَنْ کَانَ حَالِفًا فَلْيَحْلِفْ بِاللَّهِ أَوْ لِيَسْکُتْ

احمد بن یونس، زہیر، عبیداللہ بن عمر، نافع، ابن عمر، حضرت عمربن خطاب سے روایت ہے کہ ایک مرتبہ وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ملے اس حال میں کہ وہ (عمر) ایک قافلہ میں تھے اور (پرانی عادت کے مطابق) آباؤ اجداد کی قسم کھا رہے تھے آپ نے فرمایا اللہ تعالیٰ تم کو آباؤ اجداد کی قسم کھانے سے منع فرمایا ہے اور اگر کسی وجہ سے قسم کہانی ہی ہو تو اللہ کی قسم کھاؤ یا پھر خاموش رہو۔

یہ حدیث شیئر کریں