سنن ابوداؤد ۔ جلد دوم ۔ جہاد کا بیان ۔ حدیث 720

جہاد کا ثواب

راوی: ابو ولید , سلیمان بن کثیر , عطاء بن یزید , ابوسعید

حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ الطَّيَالِسِيُّ حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ کَثِيرٍ حَدَّثَنَا الزُّهْرِيُّ عَنْ عَطَائِ بْنِ يَزِيدَ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ سُئِلَ أَيُّ الْمُؤْمِنِينَ أَکْمَلُ إِيمَانًا قَالَ رَجُلٌ يُجَاهِدُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ بِنَفْسِهِ وَمَالِهِ وَرَجُلٌ يَعْبُدُ اللَّهَ فِي شِعْبٍ مِنْ الشِّعَابِ قَدْ کُفِيَ النَّاسُ شَرَّهُ

ابو ولید، سلیمان بن کثیر، عطاء بن یزید، حضرت ابوسعید رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ ایک مرتبہ رسول اللہ سے دریافت کیا گیا کہ کس مومن کا ایمان کامل ہے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اس شخص کا جو اللہ کے راستہ میں اپنے جان و مال سے جہاد کرتا ہے اور اس شخص کا جو پہاڑ کی کسی گھاٹی میں جا کر اللہ کی عبادت کرتا ہے اور کسی کو تکلیف نہیں پہنچاتا۔

یہ حدیث شیئر کریں