سنن ابوداؤد ۔ جلد سوم ۔ سنت کا بیان ۔ حدیث 1197

خواہش نفس کی پیروی کرنے والوں سے سلام دعاترک کرنے کا بیان

راوی: موسی بن اسمیل , حماد عطاء خراشی , یحیی بن یعمر , عمار بن یاسر

حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ إِسْمَعِيلَ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ أَخْبَرَنَا عَطَائٌ الْخُرَاسَانِيُّ عَنْ يَحْيَی بْنِ يَعْمَرَ عَنْ عَمَّارِ بْنِ يَاسِرٍ قَالَ قَدِمْتُ عَلَی أَهْلِي وَقَدْ تَشَقَّقَتْ يَدَايَ فَخَلَّقُونِي بِزَعْفَرَانٍ فَغَدَوْتُ عَلَی النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَسَلَّمْتُ عَلَيْهِ فَلَمْ يَرُدَّ عَلَيَّ وَقَالَ اذْهَبْ فَاغْسِلْ هَذَا عَنْکَ

موسی بن اسمیل، حماد عطاء خراشی، یحیی بن یعمر، حضرت عمار بن یاسر فرماتے ہیں کہ میں اپنے گھر والوں کے پاس آیا تو میرے دونوں ہاتھ پھٹ گئے تھے تو انہوں نے زعفران کا خلوق میرے ہاتھوں پر لگا دیا اگلی صبح کو جب میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آیا تو آپ کو سلام کیا لیکن آپ نے میرے سلام کا جواب نہیں دیا اور فرمایا جا اس کو دھو کر اپنے سے دور کردے۔

یہ حدیث شیئر کریں