سنن ابوداؤد ۔ جلد سوم ۔ سنت کا بیان ۔ حدیث 1198

خواہش نفس کی پیروی کرنے والوں سے سلام دعاترک کرنے کا بیان

راوی: موسی بن اسماعیل حماد , ثابت بنانی , سمیہ , عائشہ

حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ إِسْمَعِيلَ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ عَنْ ثَابِتٍ الْبُنَانِيِّ عَنْ سُمَيَّةَ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا أَنَّهُ اعْتَلَّ بَعِيرٌ لِصَفِيَّةَ بِنْتِ حُيَيٍّ وَعِنْدَ زَيْنَبَ فَضْلُ ظَهْرٍ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِزَيْنَبَ أَعْطِيهَا بَعِيرًا فَقَالَتْ أَنَا أُعْطِي تِلْکَ الْيَهُودِيَّةَ فَغَضِبَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَهَجَرَهَا ذَا الْحِجَّةِ وَالْمُحَرَّمَ وَبَعْضَ صَفَرٍ

موسی بن اسماعیل حماد، ثابت بنانی، سمیہ، حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے کہ حضرت صفیہ بنت حیی کا اونٹ بیمار ہوگیا اور حضرت زینب کے پاس ایک سواری زائد از ضرورت تھی حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے زینب سے فرمایا کہ وہ اونٹ صفیہ کو دے دو انہوں نے کہا کہ میں اس یہودیہ کو دیدوں یہ سن کر حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم غضبناک ہو گئے اور حضرت زینب رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو تین ماہ تک ذوالحجہ، محرم اور صفر تک چھوڑے رکھا۔

یہ حدیث شیئر کریں