سنن ابوداؤد ۔ جلد سوم ۔ ادب کا بیان ۔ حدیث 1377

غصہ کے وقت پڑھنے کی مسنون دعائیں

راوی: یوسف بن موسی , جریربن عبدالحمید , عبدالملک بن عمیر , عبدالرحمن بن ابولیلی , معاذ بن جبل

حَدَّثَنَا يُوسُفُ بْنُ مُوسَی حَدَّثَنَا جَرِيرُ بْنُ عَبْدِ الْحَمِيدِ عَنْ عَبْدِ الْمَلِکِ بْنِ عُمَيْرٍ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَی عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ قَالَ اسْتَبَّ رَجُلَانِ عِنْدَ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَغَضِبَ أَحَدُهُمَا غَضَبًا شَدِيدًا حَتَّی خُيِّلَ إِلَيَّ أَنَّ أَنْفَهُ يَتَمَزَّعُ مِنْ شِدَّةِ غَضَبِهِ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنِّي لَأَعْلَمُ کَلِمَةً لَوْ قَالَهَا لَذَهَبَ عَنْهُ مَا يَجِدُهُ مِنْ الْغَضَبِ فَقَالَ مَا هِيَ يَا رَسُولَ اللَّهِ قَالَ يَقُولُ اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِکَ مِنْ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ قَالَ فَجَعَلَ مُعَاذٌ يَأْمُرُهُ فَأَبَی وَمَحِکَ وَجَعَلَ يَزْدَادُ غَضَبًا

یوسف بن موسی، جریربن عبدالحمید، عبدالملک بن عمیر، عبدالرحمن بن ابولیلی، حضرت معاذ بن جبل رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے دو آدمیوں نے گالم گلوچ کیا تو دونوں میں سے ایک کو شدید غصہ آگیا یہاں تک کہ مجھے خیال آیا ہے کہ اس کی ناک مارے غصہ کے پھٹ پڑے گی پس نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ میں ایک کلمہ ایسا جانتا ہوں کہ اگر یہ اسے پڑھے لے تو اس کا موجودہ غصہ جاتا رہے گا انہوں کہا کہ وہ کیا ہے یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرمایا کہ وہ یہ ہے اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِکَ مِنْ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ اے اللہ میں شیطان مردود سے پناہ مانگتا ہوں روای کہتے ہیں کہ پس حضرت معاذ نے ان کلمات کو پڑھنے کا حکم دیا لیکن اس نے انکار کردیا اور جھگڑنے لگا اور غصہ میں اضافہ کرتا ہے۔

Narrated Mu'adh ibn Jabal:
Two men reviled each other in the presence of the Prophet (peace_be_upon_him) and one of them became excessively angry so much so that I thought that his nose will break up on account of excess of anger. The Prophet (peace_be_upon_him) said: I know a phrase which, if he repeated, he could get rid of this angry feeling. They asked: What is it, Apostle of Allah? He replied: He should say: I seek refuge in Thee from the accursed devil. Mu'adh then began to ask him to do so, but he refused and persisted in quarrelling, and began to enhance his anger.

یہ حدیث شیئر کریں