سنن ابوداؤد ۔ جلد سوم ۔ ادب کا بیان ۔ حدیث 1384

درگذر کرنے اور نظر انداز کرنے کا بیان

راوی: یعقوب بن ابراہیم , محمد بن عبدالرحمن طفاوی , ہشام بن عروہ , عبداللہ بن زبیر

حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الطُّفَاوِيُّ عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ يَعْنِي ابْنَ الزُّبَيْرِ فِي قَوْلِهِ خُذْ الْعَفْوَ قَالَ أُمِرَ نَبِيُّ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يَأْخُذَ الْعَفْوَ مِنْ أَخْلَاقِ النَّاسِ

یعقوب بن ابراہیم، محمد بن عبدالرحمن طفاوی، ہشام بن عروہ، حضرت عبداللہ بن زبیر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے اللہ کے ارشاد" خُذِ الْعَفْوَ" کے بارے میں مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اس آیت سے حکم دیا گیا ہے کہ لوگوں کے اخلاق میں سے عفو درگذر اختیار کرلیں۔

یہ حدیث شیئر کریں