سنن ابوداؤد ۔ جلد سوم ۔ ادب کا بیان ۔ حدیث 1385

حسن معاشرت کا بیان

راوی: عثمان بن ابوشیبہ , عبدالحمید حمانی , اعمش , مسلم , مسروق , عائشہ

حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْحَمِيدِ يَعْنِي الْحِمَّانِيَّ حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ عَنْ مُسْلِمٍ عَنْ مَسْرُوقٍ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ کَانَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا بَلَغَهُ عَنْ الرَّجُلِ الشَّيْئُ لَمْ يَقُلْ مَا بَالُ فُلَانٍ يَقُولُ وَلَکِنْ يَقُولُ مَا بَالُ أَقْوَامٍ يَقُولُونَ کَذَا وَکَذَا

عثمان بن ابوشیبہ، عبدالحمید حمانی، اعمش، مسلم، مسروق، حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا فرماتی ہیں کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو کسی آدمی سے کوئی ناگوار بات پیش آتی تو آپ یہ نہ کہتے کہ فلاں کو کیا ہوگیا؟ (اس آدمی کا نام نہ لیتے) بلکہ یہ فرماتے تھے کہ ان لوگوں کو کیا ہوگیا جو اس اس طرح کہتے ہیں۔

Narrated Aisha, Ummul Mu'minin:
When the Prophet (peace_be_upon_him) was informed of anything of a certain man, he would not say: What is the matter with so and so that he says? But he would say: What is the matter with the people that they say such and such?

یہ حدیث شیئر کریں