سنن ابوداؤد ۔ جلد سوم ۔ ادب کا بیان ۔ حدیث 1389

حسن معاشرت کا بیان

راوی: احمد بن منیع , ابوقطن , مبارک , ثابت , انس

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ حَدَّثَنَا أَبُو قَطَنٍ أَخْبَرَنَا مُبَارَکٌ عَنْ ثَابِتٍ عَنْ أَنَسٍ قَالَ مَا رَأَيْتُ رَجُلًا الْتَقَمَ أُذُنَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَيُنَحِّي رَأْسَهُ حَتَّی يَکُونَ الرَّجُلُ هُوَ الَّذِي يُنَحِّي رَأَسَهُ وَمَا رَأَيْتُ رَجُلًا أَخَذَ بِيَدِهِ فَتَرَکَ يَدَهُ حَتَّی يَکُونَ الرَّجُلُ هُوَ الَّذِي يَدَعُ يَدَهُ

احمد بن منیع، ابوقطن، مبارک، ثابت، حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ وہ فرماتے ہیں کہ میں نے کوئی آدمی نہیں دیکھا کہ اس نے اپنا منہ آپ کے کان پر رکھا ہو اور آپ نے اپنا سر ہٹا لیا ہو۔ یہاں تک کہ وہی شخص پہلے اپنا سر ہٹاتا تھا پہلے۔ اور میں نے کوئی آدمی نہیں دیکھا کہ اس نے آپ کا ہاتھ پکڑا ہو اور آپ نے اس کا ہاتھ چھوڑ دیا ہو (پہلے) یہاں تک کہ وہی خود اپنا ہاتھ چھڑا لیتا تھا۔

Narrated Anas ibn Malik:
I never said that when any man brought his mouth to the ear of the Apostle of Allah (peace_be_upon_him) and he withdrew his head until the man himself withdrew his head, and I never saw that when any man took him by his hand and he withdrew his hand, until the man himself withdrew his hand.

یہ حدیث شیئر کریں