سنن ابوداؤد ۔ جلد سوم ۔ فیصلوں کا بیان ۔ حدیث 181

قاضی اگر فیصلہ میں غلطی کردے تو اس کا بیان

راوی: عبیداللہ بن عمر بن میسرہ عبدالعزیز یعنی ابن محمد یزید بن عبداللہ بن الہاد محمد بن ابراہیم بسر بن سعید ابی و قیس مولی عمر بن العاص عمر بن عاص

حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ بْنِ مَيْسَرَةَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ يَعْنِي ابْنَ مُحَمَّدٍ أَخْبَرَنِي يَزِيدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْهَادِ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ عَنْ بُسْرِ بْنِ سَعِيدٍ عَنْ أَبِي قَيْسٍ مَوْلَی عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ عَنْ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا حَکَمَ الْحَاکِمُ فَاجْتَهَدَ فَأَصَابَ فَلَهُ أَجْرَانِ وَإِذَا حَکَمَ فَاجْتَهَدَ فَأَخْطَأَ فَلَهُ أَجْرٌ فَحَدَّثْتُ بِهِ أَبَا بَکْرِ بْنِ حَزْمٍ فَقَالَ هَکَذَا حَدَّثَنِي أَبُو سَلَمَةَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ

عبیداللہ بن عمر بن میسرہ عبدالعزیز یعنی ابن محمد یزید بن عبداللہ بن الہاد محمد بن ابراہیم بسر بن سعید ابی و قیس مولیٰ عمر بن العاص حضرت عمر بن عاص سے روایت ہے کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ جب حاکم کوئی فیصلہ کرے اور اس میں اجتہاد کرے(حتی الوسع عقل سے خوب سوچ سمجھ کرفیصلہ کرے) تو اگر وہ صحیح ہو تو اس کو دوہرا اجر ملے گے اور اگر فیصلہ میں اجتہاد کرے اور خطاء کرے تو اسے ایک اجر ملے گا۔

یہ حدیث شیئر کریں