سنن ابوداؤد ۔ جلد سوم ۔ غلام آزاد کرنے کا بیان ۔ حدیث 541

مشروط آزادی کا بیان

راوی: مسدد بن مسرہد , عبدالوارث , سعید بن جمہان , سفینہ

حَدَّثَنَا مُسَدَّدُ بْنُ مُسَرْهَدٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُمْهَانَ عَنْ سَفِينَةَ قَالَ کُنْتُ مَمْلُوکًا لِأُمِّ سَلَمَةَ فَقَالَتْ أُعْتِقُکَ وَأَشْتَرِطُ عَلَيْکَ أَنْ تَخْدُمَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَا عِشْتَ فَقُلْتُ وَإِنْ لَمْ تَشْتَرِطِي عَلَيَّ مَا فَارَقْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَا عِشْتُ فَأَعْتَقَتْنِي وَاشْتَرَطَتْ عَلَيَّ

مسدد بن مسرہد، عبدالوارث، سعید بن جمہان، سفینہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ میں حضرت ام سلمہ کا غلام تھا انہوں نے فرمایا کہ میں تجھے آزاد کرتی ہوں اس شرط پر کہ تو اپنی زندگی بھر حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت کرے گا میں نے کہا کہ اور اگر آپ شرط نہ بھی لگائیں مجھ پر تو بھی میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے زندگی بھر جدا نہ ہوں گا پس انہوں نے مجھے آزاد کر دیا اور مجھ پر مذکورہ شرط لگائی۔

Narrated Umm Salamah, Ummul Mu'minin:
Safinah said: I was a slave of Umm Salamah, and she said: I shall emancipate you, but I stipulate that you must serve the Apostle of Allah (peace_be_upon_him) as long as you live. I said: Even if you do not make a stipulation, I shall not leave the Apostle of Allah (peace_be_upon_him). She then emancipated me and made the stipulation with me.

یہ حدیث شیئر کریں