سنن ابوداؤد ۔ جلد سوم ۔ لباس کا بیان ۔ حدیث 641

اون اور بالوں کا پہننا کیسا ہے؟

راوی: یزید بن خالد بن عبداللہ , حسین بن علی , ابن ابی زائدہ , مصعب بن شیبہ , صفیہ بنت شیبہ , عائشہ

حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ خَالِدِ بْنِ يَزِيدَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَوْهَبٍ الرَّمْلِيُّ وَحُسَيْنُ بْنُ عَلِيٍّ قَالَا حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي زَائِدَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ مُصْعَبِ بْنِ شَيْبَةَ عَنْ صَفِيَّةَ بِنْتِ شَيْبَةَ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ خَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَعَلَيْهِ مِرْطٌ مُرَحَّلٌ مِنْ شَعَرٍ أَسْوَدَ و قَالَ حُسَيْنٌ حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ زَکَرِيَّا

یزید بن خالد بن عبد اللہ، حسین بن علی، ابن ابی زائدہ، مصعب بن شیبہ، صفیہ بنت شیبہ، حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم باہر تشریف لائے تو آپ کے جسم پر ایک خوبصورت سیاہ بالوں کی چادر تھی۔

یہ حدیث شیئر کریں