سنن ابوداؤد ۔ جلد سوم ۔ لباس کا بیان ۔ حدیث 643

اون اور بالوں کا پہننا کیسا ہے؟

راوی: عمر بن عون , ابوعوانہ , قتادہ , ابوبردہ , ابوبردہ

حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عَوْنٍ حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَبِي بُرْدَةَ قَالَ قَالَ لِي أَبِي يَا بُنَيَّ لَوْ رَأَيْتَنَا وَنَحْنُ مَعَ نَبِيِّنَا صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَقَدْ أَصَابَتْنَا السَّمَائُ حَسِبْتَ أَنَّ رِيحَنَا رِيحُ الضَّأْنِ

عمرو بن عون، ابوعوانہ، قتادہ، ابوبردہ، حضرت ابوبردہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ مجھ سے میرے والد نے کہا کہ اے میرے بیٹے اگر تم ہمیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ دیکھتے اس حال میں کہ بیشک ہم پر بارش برسی ہوتی تو تم یہ خیال کرتے کہ ہماری بدبو بکریوں وغیرہ کی بدبو ہے (کیونکہ ہم کھال وغیرہ پہنتے تھے تو پانی پڑنے سے بکریوں کی بدبو آتی ہے )

Narrated AbuMusa al-Ash'ari:
AbuBurdah said: My father said to me: My son, if you had seen us while we were with the Apostle of Allah (peace_be_upon_him) and the rain had fallen on us, you would have thought that our smell was the smell of the sheep.

یہ حدیث شیئر کریں