سنن ابوداؤد ۔ جلد سوم ۔ کنگھی کرنے کا بیان ۔ حدیث 773

عورتوں کو مہندی لگانا کیسا ہے

راوی: مسلم بن ابراہیم , غبطہ بنت عمر , مجاشعیہ , ام حسن ,

حَدَّثَنَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ حَدَّثَتْنِي غِبْطَةُ بِنْتُ عَمْرٍو الْمُجَاشِعِيَّةُ قَالَتْ حَدَّثَتْنِي عَمَّتِي أُمُّ الْحَسَنِ عَنْ جَدَّتِهَا عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا أَنَّ هِنْدَ بِنْتَ عُتْبَةَ قَالَتْ يَا نَبِيَّ اللَّهِ بَايِعْنِي قَالَ لَا أُبَايِعُکِ حَتَّی تُغَيِّرِي کَفَّيْکِ کَأَنَّهُمَا کَفَّا سَبُعٍ

مسلم بن ابراہیم ، غبطہ بنت عمر، مجاشعیہ، ام حسن، عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے کہ ہند بنت عتبہ نے کہا کہ اے اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مجھے بیعت کرلیجیے۔ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا میں تجھے بیعت نہیں کروں گا یہاں تک کہ تو اپنی دونوں ہتھیلیوں کو بدل دے گویا کہ وہ کسی درندے کی ہتھیلیاں ہیں۔ (مقصد یہ ہے کہ بالکل عورتوں کے ہاتھ لگتے ہی نہیں کچھ مہندی یا زیور سے آراستہ کرو تاکہ مردوں کے ہاتھ سے مشابہت ختم ہوجائے۔ یہاں یہ بھی یاد رہے کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بیعت میں عورتوں کا ہاتھ اپنے ہاتھ میں نہیں لیتے تھے بلکہ الفاظ کہلوا دیتے تھے )

Narrated Aisha, Ummul Mu'minin:
When Hind, daughter of Utbah, said: Prophet of Allah, accept my allegiance, he replied; I shall not accept your allegiance till you make a difference to the palms of your hands; for they look like the paws of a beast of prey.

یہ حدیث شیئر کریں